31 مارچ 2026 - 14:47
مآخذ: ابنا
تل ابیب میں ایرانی میزائل کی تباہی، بنی براک میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی

صہیونی ذرائع نے نقل کیا ہیکہ ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے میں تل ابیب کے قریب واقع علاقے بنی براک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع نے نقل کیا ہیکہ ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے میں تل ابیب کے قریب واقع علاقے بنی براک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ علاقہ تل ابیب کے مرکزی حصے میں واقع ہے، جہاں میزائل گرنے کے بعد نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اسرائیلی ایمرجنسی سروسز نے بھی تصدیق کی ہے کہ حملے کے نتیجے میں متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

حملے کے فوراً بعد وسطی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات دی گئیں۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب پہلے ہی ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ اس تازہ پیش رفت نے خطے میں بڑے پیمانے پر تصادم کے خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha