بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکہ کی دہشت گرد حکومت کے بے ادب اور بے بس سربراہ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایرانی قوم کو "پاگل قوم" قرار دیا۔
اس نے دعویٰ کیا کہ: "ایرانی راہنما خفیہ طور پر ہم سے مذاکرات کرتے ہیں، لیکن چونکہ وہ اپنے "پاگل عوام" سے ڈرتے ہیں، ان مذاکرات کا اعلان نہیں کرتے!"
ٹرمپ نے ایسے حال میں یہ جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ یہ اس کے کل ہی کے موقف سے متصادم ہے۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ "ایران کی پہلی سطح کے راہنما قتل کئے گئے ہیں اور اس ملک میں کوئی نہیں ہے جس سے ہم مذاکرات کریں!"۔
ادھر ایک امریکی سینیٹر نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا؛ اور بدستور جھوٹ بول رہا ہے۔
سینیٹر "کرس ہولن" نے کہا: "ایران کے خلاف ٹرمپ کی اختیار کی ہوئی جنگ کے تین ہفتے گذر گئے ہیں اور اس کا واحد مشغلہ جھوٹ بولنا ہے۔ اس نے ہمیں اس جنگ میں دھکیلنے کے لئے جھوٹ بولا؛ اور اب ہمیں اس جنگ سے باہر نکالنے کے لئے جھوٹ بول رہا ہے۔
وقت آگیا ہے کہ ہم ابھی اسی وقت اس جنگ کو ختم کریں۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ