بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایکس نیٹ ورک کے ایک صارف نے مذکورہ ویڈیو کو شائع کیا اور لکھا: ولچرز گروپ سے منسلک اور ٹرمپ کی پراپیگنڈا مشین، امریکی نیٹ ورک 'فاکس نیوز' نے ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس واپس ہوتے ہوئے اور ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹرمپ کو گویا سانپ سونگھ گیا ہے نہ اس میں معمول کی فرعونیت دکھائی دیتی ہے اور نہ ہی روایتی مگر جعلی فاتحانہ انداز؛ لڑکھڑاتے ہوئے قدم، لٹکے ہوئے کندھے، تھکا ہؤا اور اکتایا ہؤا چہرہ؛ مداحوں کے جذبات کے جواب میں بالکل مختصر اور بناوٹی رد عمل۔ گویا کیمروں کی آنکھ سے بھاگ رہا ہے۔
گویا ایران پر مسلط کردہ غیر قانونی جنگ ٹرمپ کو کافی مہنگی پڑی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ