4 مارچ 2026 - 17:59
مآخذ: ابنا
سرو ایران مہم، رہبر شہید انقلاب اسلامی کے مقاصد کو آگے بڑھانے کا ایک ذریعہ

اپنے غم کو جو بیشک بہت گہرا ہے،ہری بھری تحریک میں بدل ڈالیں، اپنی بنیادیں اتنی مضبوط کر لیں کہ ان پر بننے والی ہر عمارت کے ستون ایران کی سر بلندی کا سبب بنے۔ اس مہم میں آپ بھی شریک ہو سکتے ہیں، مگر کیسے؟؟

ہمارے عظیم رہبر آیہ اللہ حضرت سید علی خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) کو ہم سے چھین لیا گیا، ہم یتیم ہو گئے۔ بے شک ہمارا غم بہت گہرا ہے، جسکا مداوا ممکن نہیں۔ لیکن کیا صرف اشک بہانا ہمارا فریضہ ہے؟ جی نہیں! کہیں امید کا دامن تو ہمارے ہاتھوں سے نہیں چھٹ رہا؟؟ ہرگز ایسا نہیں ہونا چاہیئے، امید کی کرن دلوں کو جلا بخشتی ہیں۔

ایرانی قوم سر بلند ہے۔ اے عظیم اسلامی قوم! ان دنوں جبکہ ہمارے دل رہبر معظم حضرت ایہ اللہ خامنہ ای (رضوان اللہ تعالیٰ علیہ) اور تمام شہداء اسلام کے لیئے پارہ پارہ ہیں، کیوں نہ صرف سوگ منانے کے بجائے اپنے مقاصد کو شہداء کے ساتھ عہد و پیمان میں بدل دیں۔

عظیم رہبر کو موت کا نشانہ بنانا اس قوم کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا۔ ہم اہل وطن نے ثابت کیا ہے کہ جب بھی طوفانوں اور حوادث نے ہماری طرف رخ کیا ہم نے وحدت اور ثابت قدمی سے مقابلہ کیا اور دشمن کو شکست دی۔

اے سر بلند قوم! درخت لگانا، پایدار اور تابندہ رہنے کا استعارہ ہے۔ اسی مناسبت سے سرو ایران کے عنوان سے اپنے عہد کو آگے بڑھاتے ہیں۔ ہر درخت جو آج لگایا جائیگا تجدید عہد اور وطن کے اعلی مقاصد کا ترجمان ہو گا۔ اس درخت کا پروان چڑھنا، دشمن کی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب ثابت ہو گا۔ آیئے! اپنے غم کو جو بیشک بہت گہرا ہے،ہری بھری تحریک میں بدل ڈالیں، اپنی بنیادیں اتنی مضبوط کر لیں کہ ان پر بننے والی ہر عمارت کے ستون ایران کی سر بلندی کا سبب بنے۔ اس مہم میں آپ بھی شریک ہو سکتے ہیں، مگر کیسے؟؟

درخت لگائیں۔ اسکی تصویر یا ویڈیو ہمیں بلہ، آئی ڈی @qom_csri

یا

اس واٹس اپ نمبر 989939211094+ پر ارسال کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha