اہل بیت نیوز ایجنیسی ابنا کے مطابق،سعودی عرب میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قوتیں خطےکی ترقی کو روکنا اور اس پر جنگ مسلط کرنا چاہتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر خطے کے ممالک میں دراڑیں ڈالنا اور فتنہ و فساد بھڑکانا چاہتے ہیں۔
علی رضا عنایتی نے کہا کہ پڑوس میں مدبرانہ مؤقف بھی ہیں جو کسی بھی معاندانہ اقدام مسترد کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مکالمےکی زبان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کی ناپسندیدہ مہم جوئی کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ