17 اپریل 2010 - 19:30

کراچی میں نمائش کتب اور علمی و فنی کاردکردگی کی نمائش انقلاب اسلامی کی اکتیسویں سالگرہ کی آمد پر منعقد کی گئی۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کی اکتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اسلامی ایران کی علمی و فنی کاردکردگی کے ثمرات کی نمائش سمیت ایک نمائش کتب کا بھی کراچی میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز ا(خانہ فرہنگ) میں افتتاح کیا گیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز کے سربراہ "سید حسین تقی زادہ" نے کہا: آج مختلف مواصلاتی علوم کی ترقی کے ساتھ ساتھ افکار اور اطلاعات کی منتقلی بہت زیادہ آسان ہوجانے کے باوجود بہت پیچیدہ اور ہوگئی ہے جس کے لئے خاص مہارت و تخصص کی ضرورت ہے۔ ان ٹیکنالوجیوں نے اگر ایک طرف سے تحقیقات کو آسان بنایا ہے تو دوسری طرف سے ان امور کو ابھی تک عمومیت حاصل نہیں ہوئی ہے کیونکہ ان ٹیکنالوجیوں کے وسائل عمومی طور پر دستیاب نہیں ہیں یا پھر علم طلب کرنے والے افراد ان ٹیکنالوجیوں سے واقف ہی نہیں ہیں اور کتاب اب بھی بدستور علم و دانش کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ نمائش کتب اسلامی انقلاب کی اکتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد ہوئی ہے اور اس کا مقصد علم و دانش کا فروغ ہے۔