26 جنوری 2026 - 10:54
حالیہ فسادات سے متعلق جعلی اعداد و شمار شائع کرنا ایران کے خلاف جاری میڈیا وار کا حصہ ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے حالیہ فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق امریکی جریدے کے دعوے کو کھلا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی اعداد و شمار شائع کرنا ایران کے خلاف جاری میڈیا وار کا حصہ ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے حالیہ فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق امریکی جریدے کے دعوے کو کھلا جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی اعداد و شمار شائع کرنا ایران کے خلاف جاری میڈیا وار کا حصہ ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی جریدے کی جانب سے حالیہ فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں شائع کی گئی رپورٹ کو صریح جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کے خلاف جاری میڈیا وار کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر زمینی حقائق میں ناکامی کے بعد اب جعلی اعداد و شمار اور جھوٹے دعوؤں کے ذریعے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بقائی کے مطابق ۳۰ ہزار ہلاکتوں کا دعویٰ نہ صرف بے بنیاد ہے بلکہ اس دہشت گردانہ منصوبہ بندی کی عکاسی کرتا ہے جو ایران میں خونریزی کے لیے تیار کی گئی تھی۔

ترجمان وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کے دشمن ملک کے اندر دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور اب اپنی ناکامی کو میڈیا کے ذریعے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، جو ان کی اخلاقی پستی کا ثبوت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha