24 جنوری 2026 - 16:21
مآخذ: ارنا
ایران کے خلاف سرگرم دہشتگردوں کو بیرونی حمایت حاصل تھی:ترکی وزیر داخلہ

فرانس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد امین نژاد نے فرانس انفو ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک اپنے ایک بھی شہری کی جان جانے پر راضی نہیں ہوسکتا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، فرانس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد امین نژاد نے فرانس انفو ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک اپنے ایک بھی شہری کی جان جانے پر راضی نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں مظاہرے پرامن تھے لیکن منظم غیرملکی مداخلت اور مسلح عناصر کے داخل ہونے کے نتیجے میں، احتجاج خونی بلوے میں تبدیل ہوگیا۔

محمد امین نژاد نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہ سیکورٹی فورس نے مظاہرین کی ٹارگیٹ کلنگ کی ہے کہا کہ مسلح دہشت گردوں نے پولیس، عوام اور سیکورٹی مراکز من جملہ پولیس اسٹیشنوں پر دھاوا بول دیا اور ایسی صورتحال میں حالات بہت پیچیدہ ہوجاتے ہیں۔

ایران کے سفیر نے کہا کہ دشمن عناصر اپنے ان اقدامات کے ذریعے مارے جانے والوں کی تعداد میں اضافہ اور ملک میں خلفشار پھیلانا چاہتے تھے، جسے ہونے نہیں دیا گیا۔

انہون نے کہا کہ ملک میں امن و امن برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان کی حفاظت ہر ملک کی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے اور ایران بھی کوئی استثنا نہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha