19 جنوری 2026 - 14:32
ایران کے خلاف دہشت گردی میں امریکہ اور صہیونی حکومت دونوں ملوث تھے: صدر پزشکیان

ایرانی صدر نے عراقی وزیر خارجہ ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت نے گذشتہ ہفتے ایران ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہرین کی صفوں میں اپنے دہشت گرد بھیجے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر نے عراقی وزیر خارجہ ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت نے گذشتہ ہفتے ایران ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہرین کی صفوں میں اپنے دہشت گرد بھیجے۔

 ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے امریکہ اور اسرائیل نے ایران کو تقسیم کرنے کے لئے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے دہشت گردی اور فسادات برپا کیے۔

تفصیلات کے مطابق تہران میں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ایرانی صدر سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران صدر پزشکیان نے کہا کہ خطے کے اسلامی اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کی توسیع اسلامی جمہوری ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کے آلہ کاروں نے گذشتہ ہفتے ملک کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی جبکہ امریکی صدر نے دہشت گردوں سے روابط کا خود اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کو اپنی حفاظت کے لیے باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اس موقع پر عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ بغداد ایران کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha