اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، چین کی وزارت خارجہ نے ایران کے حالیہ واقعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران مشکلات پر قابو پانے اور امن و استحکام برقرار رکھنے میں کامیاب رہے گا۔
چین کے سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤنینگ نے پیر کے روز بیجنگ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
ماؤ ننگ نے ایران کے خلاف امریکی صدر کی دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چین دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال اور دھمکیوں کے خلاف ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں بین الاقوامی قوانین کے مطابق تمام ملکوں کی سلامتی اور اقتدار اعلی کا پورا پورا احترام کیا جانا چاہیے۔
ماؤ نینگ نے کا کہنا تھا کہ ہم ایران کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ تہران مشکلات پر قابو پانے اور استحکام برقرار رکھنے میں کامیاب رہے گا۔
آپ کا تبصرہ