بین الاقوامی نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ تیل کی منڈی کے تجزیہ کاروں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ چینی ریفائنریز مارچ اور اپریل میں ایرانی تیل کو وینزویلا کے تیل کی جگہ در آمد کریں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت کے دوران ایرانی تیل پر دوبارہ پابندیاں عائد کیں اور اب بیجنگ واحد صارف ہے جو ملک کا 90 فیصد تیل خریدتا ہے۔ ٹرمپ نے کل رات یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ وینزویلا کے حکام کے ساتھ 30 سے 50 ملین بیرل تیل حاصل کرنے کا معاہدہ کر چکے ہیں!
اب، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وینزویلا پر امریکی حملے اور اس ملک کے صدر کے اغوا کے بعد، ٹرمپ کے مبینہ معاہدے سے چین کو وینزویلا کے تیل کی سپلائی میں شدید کمی آئے گی، اور ایرانی بھاری تیل ایک ایسا آپشن ہے جو چینی خریداروں کے لئے وافر مقدار میں دستیاب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ