اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیلی قابض فوج کے جنگی طیاروں نے آج جمعہ کے روز جنوبی لبنان میں واقع اللویزه کی پہاڑیوں پر یکے بعد دیگرے فضائی حملے کیے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ان شدید حملوں میں جنوبی لبنان کے متعدد علاقے نشانہ بنے، جن میں اللویزه کی پہاڑیاں، میس الجبل، تبنا اور الریحان شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے لبنان کے مختلف علاقوں میں رضوان فورس کے مبینہ تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان نومبر 2024 کے اواخر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے اب تک اسرائیل ہزاروں مرتبہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں لبنانی شہری شہید اور زخمی ہوئے جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ