31 دسمبر 2025 - 23:40
مآخذ: ارنا
جنرل وحیدی سپاہ پاسداران کے نئے ڈپٹی کمانڈر انچیف

سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے فرمان پر جنرل وحیدی کو سپاہ پاسداران کا ڈپٹی کمانڈر انچیف منصوب کردیا گیا ہے۔

اہل بیت ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے فرمان پر جنرل وحیدی کو سپاہ پاسداران کا ڈپٹی کمانڈر انچیف منصوب کردیا گیا ہے۔

ارنا کے مطابق سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے حکم پر سابق وزیر دفاع جنرل وحیدی کو سپاہ کا ڈپٹی کمانڈر انچیف منصوب کرنے کی تقریب میں کہا ہے کہ جنرل وحیدی سپاہ پاسداران کی تاسیس کے آغاز سے ہی ممتاز کمانڈروں میں شامل رہے ہیں۔

انھوں نے ملک کے وزیر دفاع اور سپاہ پاسداران کے مختلف عہدوں پر جنرل وحیدی کی خدمات کو قابل قدر قرار دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha