17 اپریل 2010 - 19:30

دوسری طرف سے حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حماقت کرکے لبنان پر حملہ کیا تو اسے ناقابل فراموش سبق سکھایا جائے گا۔

اسرائیل نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے خلاف نئی جنگ کی دھمکی دے دی ہے ۔ اسرائیلی وزیر اور ریزرو فوجی جنرلYossi Peledنے آرمی ریڈیو کو انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل شمالی سرحد پر ایک نئی جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ لیکن ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ جنگ کب ہوگی ۔اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ اگرچہ حزب اللہ لبنانی حکومت کا حصہ ہے لیکن لبنانی حکومت کا اس پر کوئی اثر نہیں ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل پر ہونے والے کسی بھی حملے کے لئے حزب اللہ اور اس کے حامی ملک شام کو ذمہ دار ٹھرایا جائے گا ۔اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں امن بذاتِ خود کوئی مقصد نہیں بلکہ صرف اسرائیل کی بقا کا ایک طریقہ ہے ۔  یادرهی  که 2006 مین بهی صهیونی ریاست نی لبنان پر جنگ مسلط کی تهی جو امریکی اصرار پر 33 روز تک جاری رهی اور آخر کار بهاری شکست کھا کر صہیونیوں نے جنگ بندی کا اعلان کیا اور اب بھی لبنان کی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایک بار پھر حماقت کرکے لبنان پر حملہ کیا تو اس بار اسے ناقابل فراموش سبق سکھایا جائے گا اور اس کو ایسا دندان شکن جواب دیا جائے گا که صہیونی حکام پھر کسی کے خلاف بھی جارحیت کے بارے میں سوچ نہیں سکیں گے.