بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || کوئٹہ میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ’رواں برس بلوچستان میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر 78 ہزار کیے گئے، اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں 707 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز کے 202 اہلکار اور 280 شہری جاں سے گئے۔
حمزہ شفقات نے کہا کہ خاران میں کارروائی کے دوران تین دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ برس کی نسبت رواں برس بہتر حکمت عملی کے زریعے سیکیورٹی فورسز پر حملے کم ہوئے، لیکن دہشت گردوں کی جانب سے عام عوام پر حملے شروع کیے گئے۔
ان کے مطابق رواں برس کی سب سے بڑی کامیابی امریکہ کی جانب سے بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا ہے، دیگر ملکوں میں بیٹھ کر پاکستان پر دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف انٹر پول کے ذریعے کارروائیاں کی جائیں گی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے کہا کہ اکتوبر میں ایس ایچ او خاران کو مارا گیا، دہشت گرد ایس ایچ او کواغوا کر کے ساتھ لے جانا چاہتے تھے اور مزاحمت پر انہیں مار دیا گیا۔ دہشت گرد ایس ایچ او کو اغوا کر کے پروپیگینڈا کرنا چاہتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ