25 دسمبر 2025 - 18:13
ہم نے کینسر کی 30 اقسام کے علاج کے لئے ریڈیو ادویات بنائی ہیں، محمد اسلامی

اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ نے آج (جمعرات 25 دسمبر 2025ع‍ کو) کہا: "ہم 30 اقسام کے کینسر کے علاج کے لئے مؤثر ریڈیو ادویات بنا چکے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیب(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اور جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ انجینئر محمد اسلامی نے کہا: "اب ہم 70 سے زیادہ ریڈیو ادویات مسلسل بناتے اور سپلائی کرتے ہیں جبکہ 20 ریڈیو ادویات تحقیق کے مختلف مراحل میں ہیں۔"

انھوں نے آج تجریش (تہران) کے شہداء ہسپتال میں ملک کے نیوکلیئر میڈیسن (Nuclear Medicine)، تابکاری-اونکولوجی (Radiation-oncology)، ہیماتولوجی (دمیات، خون شناسی = Hematology) اور اونکولوجی (Oncology) کے ماہرین کے پہلے کنونشن کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: "کینسر کیسز میں اضآفہ ہو رہا ہے۔ ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم تشخیصی اور علاج کے مؤثر مصنوعات تیار کرنے اور سرد پلازما (Cold plasma) کے ذریعے اس میدان میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ تنظیم کینسر کے شعبے میں کام کرنے والے مختلف گروپوں کے اشتراک سے بیماریوں کے علاج کے لئے کوشاں ہے۔

ہم نے کینسر کی 30 اقسام کے علاج کے لئے ریڈیو ادویات بنائی ہیں، محمد اسلامی

انجینئر اسلامی نے کہا کہ ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم ریڈیو ادویات کے شعبے میں اپنی کامیابیوں سے پیارے مریضوں کو کم تکلیف و مشقت کے ساتھ زیادہ مؤثر علاج اور بہتر زندگی فراہم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کینسر کے تیزی سے پھیلنے کے ساتھ ساتھ سائنسی اور تحقیقی سرگرمیاں اور جدید معلومات پر مبنی کامیابیوں میں بھی پیشرفت ہو رہی ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ حال ہی میں بننے والی مصنوعات عالمی معیار کے مطابق ہیں اور شاید دنیا کے ایک یا دو ممالک ہی ایسی ریڈیو ادویات تیار اور استعمال کر رہے ہوں۔ ہمیں فخر ہے کہ ان مصنوعات کے ذریعے ملک کے عزیز عوام اسی معیاری کی گھریلو ریڈیو ادویات استعمال کر رہے ہیں۔

ہم نے کینسر کی 30 اقسام کے علاج کے لئے ریڈیو ادویات بنائی ہیں، محمد اسلامی

انجینئر محمد اسلامی نے ملک میں نیوکلیئر میڈیسن، تابکاری-اونکولوجی، دمیات (ہیماتولوجی)، اور آنکولوجی ماہرین کی پہلی کانفرنس کے انعقاد اور اس شعبے میں مختلف انجمنوں اور ماہرین کی جانب سے تحقیق کی پیشکش کا حوالہ دیتے ہوئے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "ہمارے لئے اہم بات یہ ہے کہ ماضی سے اب تک یونیورسٹیوں میں کینسر کی مختلف اقسام کے لئے کئے گئے علاج کے نتائج اور تجربات کا جائزہ اور تجزیہ کیا جائے تاکہ تحقیق میں بہترین حل اور علاج کا طریقہ استعمال کیا جا سکے۔ اس سے ہمارے کام میں تیزی آئے گی اور ہم کینسر کی ساخت کو دیکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کو بامقصد اور نتیجہ خیز بنا سکیں گے۔"

ہم نے کینسر کی 30 اقسام کے علاج کے لئے ریڈیو ادویات بنائی ہیں، محمد اسلامی

نائب صدر نے کہا: "ہم 30 اقسام کے کینسر کے علاج کے لئے مؤثر ریڈیو ادویات بنا چکے ہیں جو ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم کے لئے باعث اعزاز ہیں اور خوش قسمتی سے ہمارے ہم وطن اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔"

انھوں نے کہا: "خوش قسمتی سے وزارت صحت نے بھی گنجائش بڑھائی ہے۔ سنہ 1400 ہجری شمسی میں (چار سال پہلے) ملک میں صرف سات پیٹ اسکین مشینیں (PET scan machines) تھیں اور لوگوں کو قطاروں میں کھڑے ہوکر انتظآر کرنا پڑتا تھا۔ اب ملک میں 25 سے زیادہ پیٹ سکین مشینیں فعال ہیں اور جلد ہی یہ تعداد 50 مراکز تک پہنچ جائے گی۔"

انھوں نے کہا: "کینسر کے خلاف جامع منصوبے میں ہم نے محکمہ صحت کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ملک میں پانچ پانچ مقامات پر سائیکلوٹران مراکز (Cyclotron Centers) قائم کئے جائیں گے۔ ان میں سے دو مراکز کو وزیر صحت کے حکم پر فوری ترجیح دی گئی ہے اور یہ ہمارے ایجنڈے پر ہیں۔"

انجینئر اسلامی نے کہا: "ہمارا ارادہ ہے کہ ملک کے تمام لوگ آسانی سے ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم کی صحت کی خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں۔"

ایرانی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ نے ادویاتی اقتصادیات (Pharmacoeconomics) میں جوہری ٹیکنالوجی کے کردار کے بارے میں بتایا: "یہ علاج طب کے میدان میں ایک مختلف انقلاب سمجھا جا سکتا ہے۔ ایرانی ریڈیو ادویات سے علاج اندرون ملک بہ مفید ہے کیونکہ یہ علاج دوسرے ممالک میں بہت زیادہ مہنگا ہے جبکہ ملک کے اندر بہت اتنی کم قیمت پر کیا جاتا ہے، جس کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ملک کے تمام لوگ اس علاج کی گنجائش تک رسائی رکھتے ہیں، اگر ملک میں جوہری صنعت نہ ہوتی تو ہمارے پاس اس طرح کی تشخیص اور علاج کی گنجائش نہ ہوتی۔"

انھوں نے کہا: "ہمیں جوہری صنعت کو ریڈیو ادویات کی پیداوار کی ماں سمجھنا چاہئے، کیونکہ یہ صنعت طب کے میدان میں اس کامیابی کا نقطہ آغاز ہے اور خوش قسمتی سے ملک آج اس گنجائش اور نعمت سے مالا مال اور مستفید ہے۔"

نئی ریڈیو ادویات کے اجرا کے بارے میں انھوں نے کہا " اب ہم 70 سے زیادہ ریڈیو ادویات مسلسل بنا رہے ہیں اور سپلائی کر رہے ہیں۔ 20 ریڈیو ادویات تحقیق کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ہم نے تحقیقاتی ہفتے میں جلد کے کینسر سے متعلق تشخیص اور علاج کی دو نئی ریڈیو دوائیں متعارف کرائی ہیں۔"

ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا: "ترقیاتی پروگراموں کو آگے بڑھانے اور ریڈیو ادویات کی پیداوار کے لئے ہم نے تشخیص کے شعبے میں زیادہ درستگی اور علاج کے شعبے میں زیادہ اثرانگیزی کا ہدف مقرر کر رکھا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔"

اسلامی نے آخر میں کہا: "دو سال پہلے ہمارے پاس مستقل مصنوعات میں 56 ریڈیو ادویات تھیں، لیکن اب ہمارے پاس اس فہرست میں 70 سے زیادہ مصنوعات ہیں اور مصنوعات کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha