25 دسمبر 2025 - 14:12
امریکہ تائیوان کو ہتھیار فروخت کرکے جنگ کے خطرے ہوا دے رہا ہے، چین

چین نے تائیوان کے ساتھ امریکی ہتھیاروں کے حالیہ بے مثال معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلحے کی فروخت سے تائیوان میں جنگ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || چین نے آج ایک بار پھر امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہتھیاروں کی فروخت کے معاہدے کی مذمت کی ہے۔

امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہتھیاروں کی فروخت کے نئے کی معاہدے کی مالیت 11.1 بلین ڈالر ہے، جو دونوں فریقوں کے درمیان اس طرح کا سب سے بڑا معاہدہ ہے اور اس نے تائیوان کے لئے امریکی فوجی مدد کے بارے میں چین کے بڑھتے ہوئے خدشات کو جنم دیا ہے۔

تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی، جسے چین اپنی سرزمین کا حصہ سمجھتا ہے، نے واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان سفارتی تناؤ بڑھا دیا ہے، حالانکہ دو فریقوں نے حال ہی میں اپنی تجارتی جنگ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

بیجنگ نے بارہا دھمکی دی ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اس جزیرے پر فوجی کنٹرول حاصل کر لے گا۔

امریکی انٹیلی جنس اور فوجی حکام کا کہنا ہے کہ چین کے صدر نے تائیوان پر حملے کے لئے اپنی فوج کو 2027 تک تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ ژیاؤانگ نے آج ایک پریس کانفرنس میں امریکہ سے کہا ہے کہ وہ اپنے اشتعال انگیز اور غلط اقدامات سے باز آئے اور اپنا رویہ درست کرے۔

انھوں نے اس سلسلے میں بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

چین کی وزارت دفاع نے خبردار کیا کہ جاری کشیدگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ آبنائے کے دو ساحلوں کے درمیان تعلقات نازک ہیں اور تصادم کا امکان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha