23 دسمبر 2025 - 09:48
ویڈیو | حق خودارادیت کا انکار، صہیونی ریاست کی بنیاد ہے، معترض یہودی

ہولوکاسٹ سے بچ جانے والوں کی دوسری نسل کے ایک معترض یہودی نے کہا کہ اسرائیل کو وجود کا حق حاصل نہیں ہے، ویڈیو دیکھئے:

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || 

مذکورہ یہودی ذیل کی ویڈیو میں کہتا ہے: "اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل نہیں ہے کیونکہ یہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے انکار پر قائم ہؤا ہے۔"

ویڈیو کی تفصیل:

کیا اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے؟

اسرائیل کو اصولی طور پر یہاں [فلسطین میں] ہونا ہی نہیں چاہئے اور اس کو وجود تک کا حق نہیں ہے۔ کیونکہ اس کے مبینہ حقِّ وجود کا تصور، فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کے انکار پر رکھی گئی ہے اور [اسرائیل کے خیال میں] کسی کو بھی حق خود ارادیت حاصل نہیں ہے؛ وہ بالکل ایسا ہی کرتے ہیں۔

وہ [اسرائیلی] اجتماعی قتل عام اور نسل کشی کا ارتکاب کرتے ہیں۔

اگر [اسرائیلی] قلسطینیوں کے ساتھ پرامن انداز سے نہیں رہنے چاہتے تو ان پر لازم ہے کہ فلسطین سے چلے جائیں۔

فلسطینی ان تمام یہودیوں کو قبول کرتے ہیں جو امن سے رہنا چاہیں؛ لیکن جو لوگ امن سے نہیں رہنا چاہتے تو فلسطین میں ان کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

آپ کسی یہودی یا اسرائیلی کو کیا پیغام دیتے ہیں جو کہتا ہے کہ اسرائیل خدا کا وعدہ شدہ زمین (Promised Land) ہے؟ اگر کوئی آپ کے گھر آئے اور کہہ دے، "میرے ایک دوست نے 2000 سال پہلے، مجھ سے یہ جگہ دینے کا وعدہ کیا تھا، اور اب میں اسے واپس لینا چاہتا ہوں،" تو یہ بکواس ہے۔ وہ [اسرائیلی] آبادکار ہیں؛ انہوں نے فلسطین پر زبردستی قبضہ کر لیا ہے۔

تصویری میں مذکورہ یہودی نے ایک پوسٹر اٹھا رکھا ہے جس پر لکھا ہے: "ہولوکاسٹ سے بچ جانے والوں کا ایک بیٹا غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha