21 دسمبر 2025 - 21:45
مآخذ: ارنا
صیہونی حکومت کی دھمکیاں اس کی پریشان حالی کی علامت

 المیادین نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے زور دیکر کہا کہ تہران گہرائی کے ساتھ علاقے کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق المیادین نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے زور دیکر کہا کہ تہران گہرائی کے ساتھ علاقے کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

جنرل احمد وحیدی نے اس انٹرویو کے دوران صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو کے دورہ امریکہ اور ایران کو مسلسل دھمکیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی رجیم کو اس وقت بہت ہی بڑی مشکلات کا سامنا ہے جو ہر ایک پر واضح ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں تل ابیب اپنا ایک بھی ہدف پورا نہ کرسکا۔ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے زور دیکر کہا کہ تہران تمام حالات اور معاملات پر گہرائی سے نظر رکھے ہوئے ہے۔

جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ صیہونی حکومت ایران کے خلاف میڈیا اور نفسیاتی جنگ کے ذریعے حالات کی منظرکشی اپنی مرضی کے مطابق اور حقیقت سے ہٹ کر کر رہی ہے جس کا ہدف تل ابیب کی کمزوریوں کو چھپانے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی رجیم کے پروپیگینڈے اور اس کی جھوٹی تشہیراتی مہم کا کوئی نتیجہ نکلنے والا نہیں ہے۔

جنرل احمد وحیدی نے زور دیکر کہا کہ صیہونی حکومت آج بری طرح الگ تھلگ اور اکیلی پڑ چکی ہے اور خود کو بچانے کے لیے ہاتھ پیر مار رہی ہے لیکن انہیں جان لینا چاہیے کہ ان کی ان ناکام کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha