اہل البیت (ع) خبر ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یہ شیعہ عالم دین الشرقیۃ کے شہر "الخُبَر" میں "اہل سنت کی ایک مسجد" میں نماز جماعت ادا کررہے تھے کہ گرفتار کرلئے گئے. یہ مسجد شیخ محمد باقر ناصر کی رہائشگاہ کے قریب واقع ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس کے سات اہلکاروں نے شیخ ناصر اور ان کے پانچ ساتھیوں کو نماز عشاء کے بعد گرفتار کرکے الخبر کی حوالات میں منتقل کرلیا ہے.
یادرہے کہ الخُبر میں شیعہ مساجد کی بندش کے بعد شیعہ اور سنی باشندوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت شیعہ نمازی مغرب کی نماز سنی امام جماعت کی امامت میں ادا کرتے تھے اور نماز عشاء شیخ ناصر کی امامت میں ادا کی جاتی تھی مگر یہ سلسلہ مسجد پر سعودی سیکورٹی فورسز کے حملے اور شیعہ عالم دین اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد عملاً ختم ہوگیا ہے۔