اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایرانی عوام کبھی دھمکیوں یا جارحیت کے سامنے نہیں جھکیں گے اور جارح ممالک کے خلاف متحد رہیں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ تہذیبوں کا اتحاد اس حساس دور میں ایک اسٹریٹجک اصول کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ، پائیدار امن قائم کرنے، سماجی اور اقتصادی انصاف کو فروغ دینے اور مشترکہ سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی میں مددگار ہو سکتا ہے۔
کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران کی تہذیبی اور ثقافتی تاریخ بہت گہری ہے اور وہ دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہذیبوں کی یکجہتی کو جنگ اور تسلط کے خلاف ایک مزاحمتی ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جانا چاہیے۔
انھوں نے زور دیا کہ پائیدار امن قائم کرنے کے لیے جنگ و بحران کو بڑھانے سے گریز کیا جائے اور ممالک کو باہمی احترام اور ایماندارانہ مذاکرات پر توجہ دینی چاہیے۔
آخر میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران تمام ممالک اور اقوام متحدہ سے توقع رکھتا ہے کہ وہ صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکتے ہوئے انسانی حقوق اور عالمی امن کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کریں۔
آپ کا تبصرہ