15 دسمبر 2025 - 01:51
پاکستان: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 13 خوارج ہلاک کردیئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || پاکستانی فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (ISPR) کے اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں مبینہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ 
یہ کارروائیاں 12 اور 13 دسمبر کو کی گئیں، مہمند میں 7 اور بنوں میں 6 خوارج ہلاک کیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے دونوں اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے اور خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگرخارجی دہشت گردکی موجودگی کےخاتمےکے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق، عزمِ استحکام کےتحت سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی مہم جاری رہے گی، ملک سے غیر ملکی سرپرستی اورحمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسورکا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha