امریکی فوجیوں کے لئے 2009 بدترین سال ثابت ہوا ۔ جس کے دوران160فوجیوں نےخود کشی کی ہے اور اپنے ہاتھوں اپنی جان گنوادی ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق صرف دسمبر میں دس حاضر سروس امریکی فوجیوں نے خودکشی کی۔ جس کے بعد گزشتہ سال خودی کشی کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 160ہوگئی ہے۔ آرمی کمانڈرزنے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خودکشی کے کیسز میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ امریکی فوج کی تحقیق کے مطابق فوجی اہلکار طویل عرصے سے عراق اور افغانستان جنگ میں برسرپیکار رہنے کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار ہیں۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 176113
عراق اور افغانستان میں طویل عرصے سے برسرپیکار امریکی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافہ ہوگیا ہے۔