10 دسمبر 2025 - 12:04
غزہ کا انتظام صرف فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہوگا، خالد مشعل کا دوٹوک اعلان

حماس کے رہنما خالد مشعل نے واضح کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کا انتظام صرف اور صرف فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے، اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ صرف فلسطینی عوام کو ہی کرنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک حماس کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے الجزیرہ ٹی وی چینل کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالنے کا فیصلہ صرف فلسطینی عوام کو ہی کرنا چاہیے۔

خالد مشعل نے کہا: غزہ کو امداد کی فراہمی ایک انتہائی ضروری امر ہے اور تحریک کی قیادت اسی کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: غزہ میں امداد کی ترسیل جنگ کے خاتمے کے سمجھوتے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

حماس کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ حقیقی خطرہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے ہے نہ کہ غزہ کی طرف سے، اور کہا: غزہ کا انتظام و انصرام فلسطینیوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے اور انہیں ہی غزہ سے متعلق فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

مشعل نے اتوار کے روز اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بھی کہا تھا کہ غزہ میں موجود مزاحمت اپنے ہتھیار ہرگز نہیں ڈالے گی اور نہ ہی وہ غزہ کی پٹی میں کسی بھی قسم کی بیرونی نگرانی، بشمول بین الاقوامی فورس کی تعیناتی، کو قبول کرے گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha