7 دسمبر 2025 - 16:03
اسرائیلی صدر: عدالتی نظام کی خودمختاری، نتنیاہو کی معافی کی درخواست پر ترجیح رکھتی ہے

اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ نے امریکی ویب سائٹ “پولیٹیکو” کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیرِاعظ

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ نے ہفتے کے روز امریکی خبری ویب سائٹ “پولیٹیکو” کو دیے گئے انٹرویو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس درخواست کو مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے بنیامین نتنیاہو کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ہرتزوگ نے کہا کہ اگرچہ وہ ٹرمپ کی دوستی اور اس کے ذریعے یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی میں ادا کیے گئے کردار کو تسلیم کرتے ہیں، تاہم اسرائیل ایک خودمختار ملک ہے اور اس کے عدالتی نظام کا احترام بنیادی اصول ہے۔ نتنیاہو گزشتہ پانچ برس سے دھوکہ دہی، اختیارات کے غلط استعمال اور رشوت ستانی کے الزامات پر مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ بارہا—جن میں ایک حالیہ خط بھی شامل ہے جسے ہرتزوگ کے دفتر نے جاری کیا—صدرِ اسرائیل سے درخواست کر چکے ہیں کہ وہ نتنیاہو کو معاف کریں، کیونکہ اُن کے بقول یہ الزامات سیاسی محرکات پر مبنی ہیں۔

دوسری جانب ہرتزوگ کے دفتر نے کچھ روز قبل تصدیق کی کہ خود نتنیاہو نے باقاعدہ طور پر درخواستِ معافی جمع کروا دی ہے۔ ہرتزوگ یہ “غیر معمولی درخواست” وزارتِ انصاف اور اپنے قانونی مشیروں کے ذریعے زیرِ غور رکھے ہوئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے میں وہ “اسرائیلی قوم کے اعلیٰ ترین مفاد” کو اپنی پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح بنائیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha