4 دسمبر 2025 - 19:43
سیز فائر کی خلاف ورزی جنوبی لبنان پر  اسرائیلی قابض فوج کی بمباری

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں متعدد شہروں اور دیہات کے علاقوں کو نشانہ بنایا، جس میں محرونہ، جباع، المجادل اور برعشیت شامل ہیں،

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، المیادین کی جنوبی لبنان میں نمائندہ کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں میں محرونہ اور جباع کے رہائشی علاقے نشانہ بنائے گئے۔ جباع میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت نشانہ بنی اور مکمل تباہ ہو گئی، جبکہ دیگر مکانات اور مشرقی علاقوں میں آگ لگ گئی، جسے فائر بریگیڈ نے بجھایا۔

اسرائیلی فوج نے دن کے آغاز میں پہلے ہی مذکورہ شہروں میں عمارتوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ بعد ازاں المجادل اور برعشیت میں بھی عمارتوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی، اور بعد میں المجادل میں فضائی حملہ کیا گیا جبکہ برعشیت میں ایک عمارت پر حملہ کیا گیا۔

المجادل کے میئر نے بتایا کہ ہدف بنایا گیا مکان مکمل طور پر  عام شہریوں کے استعمال میں تھا انہوں نے کہا کہ "ہم مزاحمت کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہے قیمت کچھ بھی ہو۔"

اس سے پہلے، اسرائیلی  جنگی جھازوں نے جنوبی لبنان کے شاطئ الناقورا پر صوتی بم بھی پھینکے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha