وزیر اعلیٰ سرحد امیر حیدرخان ہوتی نے کہا ہے کہ خودکش حملے روکنا ممکن نہیں ۔لکی مروت کے علاقے شاہ حسن خیل میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد وزیر اعلیٰ نے اپنے دورے میں متاثرین سے ملاقات کی اور شہدا کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ کی ۔ان کے ہمراہ صوبائی وزیر بشیر بلوربھی تھے ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ خودکش حملے روکنا ممکن نہیں ،جی ایج کیواور مناواں ،میریٹ پر ہونے والے حملے بھی خودکش تھے، انہوں نے کہا کہ علاقے میں پانی ،صحت اور دیگر وسائل فراہم کریں گے ۔ دریں اثناء ایف آئی نے یوم عاشورہ کو کراچی میں ہونے والے افسوس ناک دھماکے کی رپورٹ وفاقی وزارت داخلہ کو پیش کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تھا بلکہ اسے ٹیلے فونک ریموٹ کنٹرول آلے کی مدد سے کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والا بارود ایسا تھا جو پچھلے دو دھماکوں میں استعمال ہوا۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 175312
سانحہ کراچی: دھماکا خودکش نہیں تھا: ایف آئی اے کی رپورٹ