18 مارچ 2010 - 20:30

یوم عاشور کے دن جلائی جانے والی ایم اے جناح روڈ سے متصل ماشااللہ مارکیٹ کی عمارت کا عقبی حصہ گرگیا ہے جس میں کم از کم2افراد کے دب جانے کی اطلاع ہے۔

جیو ٹی وی کے نمائندے کے مطابق گرنے والی عمارت جلنے کے بعد مخدوش قرار دی گئی تھی ۔عمارت گرنے کے وقت اس میں مزدور کام کر رہے تھے کہ عمارت کا عقبی حصہ زمین بوس ہو گیا۔عمارت کے قریب کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ دب جانے والے افراد کی تعداد8تک ہو سکتی ہے۔اس وقت امدادی کارروئیاں جاری ہیں ،تاہم تنگ گلیوں کے باعث بڑی مشین لانا ممکن نہیں ہو رہا اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔