یکم جنوری کو لکی مروت کے علاقے شاہ حسن خیل میں والی بال میچ کے دوران خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے102 افراد کو سپردخاک کردیا گیا ہے۔ 17شدید زخمی پشاور اور بنوں جبکہ46 زخمی لکی مروت ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس المناک سانحے کا سب سے دکھ بھرا پہلو یہ ہے کہ خودکش حملے میں بیشتر نوعمر افراد جاں بحق ہوئے جس کے باعث علاقے میں ایک جنریشن گیپ پیدا ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تا ہم شاہ حسن خیل کے لوگوں کا عزم جواں اور حوصلے بلند ہیں اور انھوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو مزید موٴثر انداز سے آگے بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 175067
لکی مروت خودکش حملے کے دوروز بعدبھی علاقے کی فضا تاحال سوگوار ہے اور شاہ حسن خیل میں سال کی ابتدا پر پیش آنے والے اس المناک سانحے پر ہر آنکھ اشک بار ہے۔