صدرجناب احمدی نژاد نے آج بدھ کے دن نامہ نگاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اوربعض یورپی ممالک کے سربراہ بھی اس سے پہلے بھی اپنے منصوبوں اور اپنے اقدامات میں غلطی کا ارتکاب کرچکے ہيں ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے ایران کےخلاف مغربی ملکوں کے حکام کے مداخلت پسندانہ بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایرانی قوم اوراسلامی انقلاب کونہيں پہنچانتے اوربعض واقعات جو رونما ہوتے ہيں واضح ہے کہ ان کی ایماء پرہی رونما ہوتے ہيں اور اس کی ملت ایران کی نظرمیں کوئي وقعت نہيں ہے۔ ایران کے صدر نے کہا کہ امریکی صدر اوربعض یورپی ملکوں کے سربراہ گذشتہ تجربات کا مطالعہ کریں اور دیکھیں کہ ان کی کیا پوزیشن ہے اورایران کے عوام اس وقت کہاں کھڑے ہيں۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174802
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹراحمدی نژاد نے ایران کے داخلی امور میں امریکہ اوربعض دوسرےیورپی ملکوں کی مداخلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک اوران سےوابستہ عناصرہوش میں آجائيں اوراپنی اصلاح کرلیں ۔