ڈاکٹرلاریجانی نے پارلیمنٹ کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظاہری طور پر یہ روش صدارتی انتخابات کے تنازعات کا تسلسل ہے لیکن یہ ایک دھوکہ سے زيادہ کچھ نہيں ہے اور جو واقعات رونما ہوئے ان سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دین مخالف اور انقلاب مخالف اقدام کے سوا اور کچھ نہيں ہے ۔ڈاکٹرلاریجانی نے گذشتہ ہفتے قم میں مرحوم آیت اللہ منتظری کی تشیع جنازہ میں انقلاب مخالف نعرے اور اقدار مخالف روش کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں دسویں محرم کو رونما ہونے والے واقعات نے اقدار پامال کرنے والی تحریک سے پردہ ہٹادیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بلوائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم لوگوں نے عاشور کے دن جو کچھ کیا اس سے خدا اور ولی خدا سے عملی جنگ کاآغاز کیا ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے ایران کے سیکورٹی حکام سےخواہ وہ وزارت داخلہ کے ہوں انٹلیجنس کی وزارت کے ہوں یا پھر عدلیہ کے ہوں سب سے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ دین کی توہین کرنےوالوں کو سخت سزاد ی جائے انھوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ ان افراد کے سلسلے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کئےجانے کا بھرپورجائزہ لے رہے ہيں ۔پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ نظام ميں بائيں بازو کے نام سے موسوم سیاسی تحریکوں اورپارٹیوں کا معاملہ ان انقلاب دشمن عناصر سے الگ ہے کیونکہ ماضی میں انقلاب اورامام خمینی رہ کے اہداف سے ان کا قلبی لگاؤ اور دیانت ثابت ہے ۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174795
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹرلاریجانی نے عاشور کے دن حرمت حسینی پامال کرنے والوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقدار مخالف اور دین کے منافی اور انقلاب دشمن اقدام قرار دیا۔