18 مارچ 2010 - 20:30

سانحہ کراچی کے خلاف لاہور اور ملتان میں آئی ایس او کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

لاہور پریس کلب کے سامنے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ کراچی میں عزاداروں کے جلوس پر خودکش حملہ کسی بھی مسلمان کا کام نہیں ہوسکتا، اس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے لیکن حکومت بیرونی طاقتوں کا نام لینے سے گھبرا رہی ہے۔
مظاہرین نے طالبانائزیشن کی بھی مذمت کی۔ ملتان میں بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے سانحہ کراچی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
دنیا بھر میں عزا خانوں کی تنظیموں اور دینی تنظیموں نے کراچی خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمیدار عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے اور مصلحت سے کام نہ لیا جائے۔
یورپ میں برطانیہ،جرمنی،فرانس،اٹلی کے علاوہ امریکہ اور آسٹریلیا کی شیعہ اور سنی تنظیموں نے کراچی واقعے کی مذمت کی ہے۔