برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر رمادی میں دو خودکش حملوں میں صوبہ انبار کے گورنر،رکن صوبائی کونسل اور ڈپٹی پولیس کمانڈر سمیت گیارہ افراد ہلاک جبکہ چالیس کے قریب زخمی ہوگئے ۔
مقامی ٹیلی ویژن کے مطابق خودکش حملے صوبائی حکومت کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوئے ۔پولیس نے علاقے کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کرکے سخت چیکنگ شروع کردی ہے۔
ادھرعراق میں القاعدہ مخالف تحریک سہواکے چار ارکان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں مشادا کی چیک پوسٹ پر نامعلوم حملہ آوروں نے القاعدہ مخالف تحریک کے چار ارکان کوفائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔
عراقی وزارت داخلہ کے مطابق مسلح لوگوں نے مشاداچیک پوسٹ میں داخل ہو کر سہوا تحریک کے ارکان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں چاروں ارکان ہلاک ہوگئے،واردات کے بعد مسلح دہشت گرد موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174788
عراق کے صوبہ انبار میں دو خودکش حملوں میں گورنرقاسم محمد سمیت گیارہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہوگئے۔