فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں2400 لوگوں کو پھانسی دی گئی جن میں1700 پھانسیاں صرف چین میں دی گئی، جب کہ چین میں2007 میں 7000 افراد کے خلاف سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ ایک دہائی قبل چین میں ایک سال میں دس ہزار افراد کو پھانسی دے دی گئی۔2007 میں چین کی سب سے اعلٰی عدالت نے سزائے موت دینے کے اختیارات صوبائی ہائی کورٹ سے لے لیے تھے۔ چین میں68 جرائم پر سزائے موت دی جاتی ہے جس میں فراڈ، رشوت اور ڈرگز کے الزامات بھی شامل ہیں۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174782
چین دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سزائے موت پر سب سے زیادہ عمل کیا جاتا ہے اور دنیا بھر میں سالانہ سب سے زیادہ پھانسیاں چین میں ہی دی جاتی ہیں۔ چین میں رواں برس5000 افراد کو پھانسی دی گئی ہے۔