6 نومبر 2025 - 18:04
لبنان پر اسرائیلی جارحیت؛ "حزب‌اللہ کے ساتھ ممکنہ جنگ کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں تیزی کے بعد خطے کی کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ حزب‌اللہ کے خلاف “آئندہ دنوں میں ایک نئے دور کی جنگ” کے لیے تیار ہو رہی ہے، جبکہ حزب‌اللہ نے واضح کیا ہے کہ وہ لبنان کی سرزمینی سالمیت کے دفاع میں ہر حملے کا جواب دے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں تیزی کے بعد خطے کی کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ حزب‌اللہ کے خلاف “آئندہ دنوں میں ایک نئے دور کی جنگ” کے لیے تیار ہو رہی ہے، جبکہ حزب‌اللہ نے واضح کیا ہے کہ وہ لبنان کی سرزمینی سالمیت کے دفاع میں ہر حملے کا جواب دے گا۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق، جمعرات کی شام اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں صور کے قریب شہر طورا میں ایک شہری شہید اور تین زخمی ہوئے۔

اسی دوران اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے طیبه اور طیر دبه نامی دو علاقوں سے شہریوں کے انخلا کا حکم دے دیا ہے۔ فوجی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل جلد ہی “جنوبی لبنان میں حزب‌اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر وسیع حملے” کرے گا۔

صہیونی چینل ۱۲ نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج مکمل جنگی تیاری میں ہے، اور اس سلسلے میں کابینۂ جنگ آج رات ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی تاکہ لبنان کے محاذ پر ممکنہ آپریشن کے اقدامات پر غور کیا جا سکے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق، واشنگٹن اور تل‌ابیب کی جانب سے حزب‌اللہ کے خلعِ سلاح کے لیے کی گئی تمام سیاسی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، جس کے بعد تل‌ابیب اب فوجی آپشن پر زور دے رہا ہے۔

حملات صهیونیست‌ها به لبنان؛ »دور جدیدی از نبرد با حزب‌الله در راه است«

ادھر حزب‌اللہ لبنان نے آج ایک کھلا خط جاری کیا ہے جو صدر، اسپیکر اور وزیراعظم لبنان کے نام ہے۔ اس میں مزاحمتی تحریک نے ۲۷ نومبر ۲۰۲۴ کی جنگ بندی کے احترام پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں اور جارحانہ رویہ پورے خطے کو ایک نئی جنگ کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

بیان میں حزب‌اللہ نے قومی اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ لبنان کے دفاع، حاکمیت اور عزتِ ملی کے لیے سب کو ایک صف میں کھڑا ہونا ہوگا، کیونکہ دشمن کا مقصد صرف مزاحمت نہیں بلکہ پورے لبنان کو کمزور کرنا ہے۔

حزب‌اللہ نے تاکید کی کہ اگر صہیونی حملے جاری رہے تو لبنانی مزاحمت خاموش نہیں رہے گی اور ہر جارحیت کا جواب میدان میں دیا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha