18 مارچ 2010 - 20:30

نیویارک ٹائمز نے اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے یمن اور سعودی عرب کی فوج کے ساتھ ساتھ شمالی یمن کے شیعوں کےخلاف تیسرا محاذ کھول رکھاہے ۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کےمطابق امریکہ نے مشرق وسطی کے علاقے میں اپنی فوج کا ایک بڑا حصہ شمالی یمن روانہ کردیاہے اورشمالی یمن کے شیعوں کامقابلہ کرنے کے لئے آئندہ اٹھارہ مہینوں کے اندر سترملین ڈالر یمنی فوج کومسلح کرنےاوراس کی ٹریننگ کے لئے دے گا۔حکومت امریکہ نے اس وقت سے یمنی فوج کی اعلانیہ مدد شروع کی ہے جب الحوثی مجاہدین کے اڈوں پرقبضہ کرنے کی سعودی فوج کی کوششیں ناکام ہوگئيں۔امریکہ کی فوجی مدد کےسہارے سعودی عرب کی جارح فوج نے صعدہ کے شیعوں کےخلاف عاشور کے دن سے اپنے تازہ حملے شروع کردیئے ہيں ان حملوں میں خواتین اوربچوں سمیت چونتیس افراد جاں بحق ہوئےہيں ۔