18 مارچ 2010 - 20:30

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بہت جلد طب کے عالمی مرکز میں بدل جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ مستقبل ایرانی عوام سے متعلق ہے اسلامی جمہوریہ ایران میں اتنی ہمت و قدرت ہے کہ وہ دنیا کے طبابت کے مرکز میں بدل سکتا ہے۔انھوں نے حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے ہیں اور ان پر غلبہ بھی پایا ہے انھوں نے ملک میں صحت کے شعبہ میں بڑھتی ہوئی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ایران دنیا کے طبابت کے مرکز میں بدل سکتا ہے۔