ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی نے صومالیہ کے وزیر خارجہ کے ہمراہ تہران میں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں ایران کے اندرونی امور میں برطانوی حکومت کی مداخلت پر برطانیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر برطانیہ نےبیہودہ گوئی جاری رکھی تو اس کا منہ توڑ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ عاشور کے دن رونما ہونے والے واقعات میں برطانوی ہاتھ صاف نظر آرہا ہے انھوں نے کہا کہ ایران میں گذشتہ 30 برسوں میں 30 انتخابات ہوئے ہیں اور ایران نے اس عرصہ میں جمہوریت کا بہترین اور شاندارنمونہ پیش کیا ہے انھوں نے کہا کہ حالیہ صدارتی انتخابات بھی جمہوری معیاروں کے مطابق ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے غیر جمہوری افراد کی حمایت اس بات کی واضح علامت ہے کہ یہ دونوں ممالک جمہوریت کے خواہاں نہیں بلکہ دیگر ممالک میں جمہوریت کو بہانہ بنا کر بحران پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں انھوں نے برطانیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر برطانیہ نے اپنی موزیانہ حرکتوں کو جاری رکھا تو ایرانی عوام اس کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ انھوں نے امریکہ کی طرف سے مہلت کے بارے میں پوچھےگئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے نہیں بلکہ ہم نے امریکہ کو مہلت دی ہے جس کا امریکہ کو بخوبی علم ہے۔