وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نے ہفتے وار پریس بریفنگ میں تہران میں عاشور کے دن ہونےوالے واقعات کے بعدبعض مغربی ذرائع ابلاغ کےموقف کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا کہ کسی ملک کے قانون کوپامال کرنے کے لئے بلوائیوں کو ترغیب دلانے کامطلب اس ملک کے داخلی امورمیں مداخلت اوربین الاقوامی قوانین کے اصولوں کےخلاف شمار ہوتاہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ مقدس دن کے احترام کوپامال کرنےوالے اقدامات غلط اور باغیانہ اقدامات ہیں ۔اوربرطانوی سفیر کوتہران میں عاشور کے دن رونما ہونےوالے واقعات کی وضاحت کےلئے آج وزارت خارجہ میں طلب کیاجارہا ہے۔ایران کی وزارتخارجہ کے ترجمان نے تہران کے ایٹمی ریئکٹر کے لئے ترکی میں ایندھن کے تبادلے اور اس کے لئے ترکی کے تیار ہونے نیزاسے انجام دینے کی لئے ضمانت کے بارے میں کہا کہ آئی اے ایی اے کی جانب سے تہران کے ایٹمی ریئکٹر کے ایندھن کی فراہمی ایران کے حقوق کا حصہ شمارہوتاہے اورآئی اے ای اے کی ذمہ داری ہے کہ ایندھن فراہم کرے اوراس سلسلے میں کسی قسم کی شرط قابل قبول نہيں ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران نے فریق مقابل کوموقع دینے کے لئے اپنی تجویز پیش کی ہے اورفریق مقابل بحالی اعتماد کےلئے اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتاہے۔ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے ایندھن کے تبادلے کے لئے مغربی ملکوں کی جانب سے ایران کے لئے ڈیڈلائن معین کئےجانے کوفضول قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پوری طرح قانونی ہيں اوراگرکسی طرح کی ڈیڈلائن ہے بھی وہ توفریق مقابل کے لئے ہے کہ وہ تہران کی تجويز پرغورکرے .
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174708
اسلامی جمہوریہ ایران نے بعض مغربی ملکوں کو خبردار کیاہے کہ وہ اپنے اندازوں ميں غلطی نہ کریں اورصرف چند ہزاربلوائیوں کے اقدام کاکروڑوں ایرانیوں سے موازنہ نہ کریں۔