اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مقام ہے، یہاں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلیو اکانوی میں سرمایہ کاری کے متعدد مواقع موجود ہیں، دنیا کی خوشحالی سمندری وسائل کے موثر استعمال پر منحصر ہے، پاکستان کو سمندر کی نعمت میسر ہے، یہ معاشی ترقی کا بہترین ذریعہ ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں جاری انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو 6 نومبر تک جاری رہے گی جس میں دنیا کے تقریباً تمام خطوں سے 178 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ