اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جنوبی کوریا میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکا اور چین کے مابین ایک سال کی تجارتی جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تجارتی مذاکرات کے بعد تجارتی جنگ بندی میں ایک سال کی توسیع پر اتفاق ہوگیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ چین امریکا کے خلاف برآمدی کنٹرول سے متعلقہ اقدامات کو ایک سال کے لیے معطل کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے درمیان فینٹی نائل اور زرعی مصنوعات کی تجارت میں توسیع سمیت دیگر امور پر اتفاق ہوا ہے۔
دونوں ممالک ٹک ٹاک سے متعلق مسائل کو بھی مناسب طریقے سے حل کریں گے۔
آپ کا تبصرہ