امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے جامعہ اردو گلشن کیمپس میں نمازخانے سے امام حسینؑ کا نام مٹانے کی کوشش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس گستاخانہ اقدام کی سخت مذمت کی۔

29 اکتوبر 2025 - 18:42

اہل بیت(ع) انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، یونٹ جامعہ اردو گلشن نے مقدسات کی بے حرمتی کے ایک واقعے پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے پرامن احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا۔

تفصیلات کے مطابق، جامعہ اردو گلشن کے کیمپس میں کچھ عناصر نے نمازخانے کی فضا سے امام حسینؑ کے مقدس نام کو مٹانے کی کوشش کی، جسے طلبہ نے دین اور اہلِ بیتؑ کی حرمت پر حملہ قرار دیا۔

اس واقعے کے بعد امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرے، ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائے، اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے واضح پالیسی مرتب کرے۔

تنظیم کے نمائندوں نے کہا کہ امام حسینؑ کا نام امتِ مسلمہ کی عزت، ایمان اور قربانی کی علامت ہے، اور اس نام کو مٹانے کی کوشش دراصل اسلامی شناخت پر حملہ ہے۔

احتجاج میں شریک طلبہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مقدسات کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور تعلیمی اداروں میں مذہبی ہم آہنگی کا ماحول برقرار رکھا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha