16 فروری 2010 - 20:30

پاکستان کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے دوسوچوراسی رہائشی مکانات میں چارسوچودہ امریکی شہری رہتے ہيں۔

روزنامہ نیشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سیکورٹی ذرائع کی جانب سے وزارت داخلہ میں پیش کی جانےوالی رپورٹ میں اگرچہ ان امریکی شہریوں کی سرگرمیوں کی جانب کوئی اشارہ نہيں کیاگیاہے لیکن کہاجارہا ہے کہ ان افراد کے پاسپورٹ پر وی آئی پی امریکی شہری کی مہرلگی ہوئی ہے۔پاکستان میں ماہرین اورحزب اختلاف کی بعض سیاسی شخصیتوں کا خیال ہے کہ پاکستان میں بلیک واٹر سیکورٹی کمپنی کے سیکڑوں افراد موجود ہيں اورسی آئی اے کے مقاصد کی تکمیل کے لئے پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دیتے ہيں۔