22 اکتوبر 2025 - 02:18
جاپان کی پہلی خاتون وزیر اعظم کا انتخاب

جاپان کی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے دائیں بازو کی قدامت پسند سیاست دان سانائی تاکائیچی کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || جنابِ سانائی تاکائیچی 21 اکتوبر 2025ء کو جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں، جو ایک تاریخی واقعہ ہے۔ ان کی سیاسی شخصیت اور موجودہ سیاسی صورت حال کا خلاصہ درج ذیل ہے:

سیاسی پوزیشن اور حکومتی مسائل

سانائی تاکائیچی ایک قدامت پسند اور قوم پرست سیاستدان ہیں جو حزب اختلاف کی حمایت سے وزیراعظم بنی ہیں۔

حکومتی ساخت

ان کی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے حکومت بنانے کے لئے اوساکا کی ایک دائیں بازو کی جماعت جاپان انوویشن پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔

مستحکم حکومت کا مسئلہ

یہ اتحاد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں واضح اکثریت تشکیل نہیں دیتا، جس کے باعث یہ حکومت غیر مستحکم ہے جو مختصر مدت تک چل سکتی ہے۔

ذاتی نظریات اور پالیسی موقف

تاکائیچی سابق وزیراعظم شنزو آبے کے قریبی رفقائے کار میں سے ہیں اور ان کے دور میں آبے کی پالیسیوں کے جاری رہنے کی توقع ہے۔

سماجی پالیسیاں

وہ صنفی مساوات یا سماجی تنوع کے فروغ میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔ وہ شہنشاہی خاندان میں صرف مرد جانشینی کی حامی ہیں، ہم جنس شادیوں کی مخالف اور شادی شدہ خواتین کے الگ خاندانی نام رکھنے کے حق کی مخالف ہیں۔

امور خارجہ:

وہ فوجی طاقت میں اضافے اور امن کی خواہاں اور آئین میں ترمیم کی حامی ہیں۔

فوری اور اہم چیلنجز

معیشت: مہنگائی پر قابو پانا اور معیشت کو بہتر بنانا۔

بین الاقوامی تعلقات: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور علاقائی سربراہی اجلاسوں میں شرکت۔

عبور سایه سفر آبه شینزو به تهران از فراز روابط ایران و آمریکا - ایرنا

جاپان کے سابق، مقتول، وزیر اعظم شینزو آبے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha