21 اکتوبر 2025 - 15:35
مذہب کے نام پر جتھے قبول نہیں، یہ جتھے کون اور کس لیے تیار کرتا ہے سب کو پتا ہے: خواجہ آصف

بہت دیرہوگئی ہے کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں: وزیر دفاع

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ مذہب کےنام پر جتھےکون اور کس لیے تیار کرتا رہا ہے یہ سب کو پتا ہے۔

 جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنے جا رہی ہے یا نہیں اس پر بات نہیں کروں گا، مذہب کے نام پر اس طرح کے جتھے کسی بھی ریاست میں قابل قبول نہیں ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی اس طرح کے جتھوں کو برادشت نہیں کرنا چاہیے، بہت دیرہوگئی ہے کئی دہائیوں سے ہم یہ جتھے تیار کرتے رہے ہیں، یہ جتھےکون تیار کرتا رہا ہے اور کس کے لیے تیار کرتا رہاہے یہ سب کو پتا ہے، اب یہ ریاست قانون قاعدے اور آئین کے مطابق چلے گی، کسی وقت کی ضرورت یا کسی اور جائز یا نا جائز ضرورت کے مطابق نہیں چلے گی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ہارڈ اسٹیٹ بننا ہو گا، اس قسم کی مذہبی انتہاپسند جماعت جو لوگوں کو مارےیا  املاک کونقصان پہنچائے یہ قابل قبول نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے کارکنان کواسلام آباد جانے کےلیے تیار رہنے کے بیان کا مجھے علم نہیں، مولانا  میرے لیے بہت قابل احترام ہیں اور میں مولانا سے متعلق کوئی بھی بات کرنے سے گریز کروں گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha