صدرڈاکٹرمحمود احمدی نژاد نے ماحولیات کی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کےلئے منعقدہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کےلئے تہران سے کوپن ہیگن کےلئےروانہ ہونے سے قبل تہران میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ڈنمارک جانے اور اس اجلاس میں شرکت کا مقصدیہ ہے کہ وہ دنیاپرواواضح کرنا چاہتے ہيں کہ اسلامی جمہوریہ ایران ماحولیات کے تحفظ کوکس قدراہمیت دیتا ہے ۔صدراحمدی نژاد نے گذشتہ عشروں میں ماحولیات میں پیدا ہونےوالی تبدیلی اورانسانی زندگي پر اس کے اثرات کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہاکہ ان تبدیلیوں نے انسان سمیت تمام مخلوقات پر سنگین اثرات مرتب کئے ہيں۔
16 فروری 2010 - 20:30
News ID: 174090
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ جولوگ ماحولیات کو سب سے زیادہ خراب کرتے ہيں وہ بین الاقوامی معاہدوں کوقبول کریں اوران کی پابندی کریں۔