15 اکتوبر 2025 - 09:47
مآخذ: ابنا
حملے کے بعد مولانا کلب جواد کا بیان، پولیس کی تاخیر اور غیر سنجیدگی پر شدید ردعمل

 معروف شیعہ عالم دین اور مذہبی رہنما مولانا کلب جواد نے وقف زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف اقدام کے دوران اپنی گاڑی پر ہونے والے حملے کے بعد ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کے کردار کو مایوس کن قرار دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، معروف شیعہ عالم دین اور مذہبی رہنما مولانا کلب جواد نے وقف زمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف اقدام کے دوران اپنی گاڑی پر ہونے والے حملے کے بعد ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کے کردار کو مایوس کن قرار دیا۔

مولانا کلب جواد نے بتایا کہ وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ وقف کی زمینوں پر ہونے والے مبینہ ناجائز قبضے کا جائزہ لینے گئے تھے۔ واپسی پر پہلے سے موجود شرپسند عناصر نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا اور حملہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ پولیس کی موجودگی میں ہوا، لیکن اطلاع دینے کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر ایک گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے، ہماری تصاویر لینا شروع کر دیں۔

مولانا نے سوال اٹھایا کہ، تصاویر تو ان شرپسندوں کی بننی چاہئیں تھیں جنہوں نے حملہ کیا، نہ کہ ان لوگوں کی جو وقف زمینوں کی حفاظت کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور پولیس کی مبینہ غفلت کی بھی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha