12 اکتوبر 2025 - 10:15
افغانستان کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افغان فورسز کی شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز نے فوری جواب دے کر ثابت کیا کہ اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستانی فورسز چوکس ہیں، افغانستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان آگ و خون کا جو کھیل کھیل رہا ہے اس کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن سے ملتے ہیں، پاکستان کے عوام بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha