9 اکتوبر 2025 - 10:58
مآخذ: ابنا
بین الاقوامی اداروں کی خاموشی غزہ میں درندگی اور  بربریت کو فروغ دے رہی ہے:آیت اللہ رمضانی

عراق کے کردستان ریجن کے شہر سلیمانیہ سے تعلق رکھنے والے ہیلتھ کیئر ماہرین کے ایک وفد نے بدھ کے روز اہلبیتؑ (ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل، آیت اللہ رضا رمضانی سے قم میں ملاقات کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراق کے کردستان ریجن کے شہر سلیمانیہ سے تعلق رکھنے والے ہیلتھ کیئر ماہرین کے ایک وفد نے بدھ کے روز اہلبیتؑ (ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل، آیت اللہ رضا رمضانی سے قم میں ملاقات کی۔

وفد میں 18 اراکین شامل تھے جن میں ڈاکٹرز، فارماسسٹ اور نرسز شامل تھے۔ یہ وفد زیادہ تر کرکوک صوبے کے شیعہ ترکمان ممتاز افراد پر مشتمل تھا۔ ملاقات میں علاقائی اور انسانی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آیت اللہ رمضانی نے عراقی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ "ایران اور عراق کے درمیان تعلقات اسٹریٹجک اور بنیادی ہیں، عارضی یا سطحی نہیں۔

انہوں نے معاشرے کی ترقی میں ایمان اور علم کو دو بنیادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہر معاشرے کی پیشرفت دو عناصر پر منحصر ہے: ایمان اور علم۔ ایمان بغیر علم کے جہالت ہے، اور علم بغیر ایمان کے تاریخ بھر میں جرائم کا باعث بنا ہے۔ اس لیے یہ دونوں کبھی الگ نہیں ہونے چاہئیں۔

اسلامی تہذیب کے سنہری دور کا حوالہ دیتے ہوئے آیت اللہ رمضانی نے یاد دلایا کہ مسلمان کبھی علم و سائنس کے میدان میں رہنما تھے اور انہوں نے فزکس، کیمسٹری اور طب جیسے علوم کی بنیاد رکھی، جو بعد میں مغرب منتقل ہوئے۔

انہوں نے ان نظریات کی مذمت کی جو خواتین کو تعلیم سے محروم رکھنے کے حامی ہیں، اور کہا کہ یہ سوچ دین کی واضح تعلیمات کے منافی ہے۔ خواتین کو ہر سائنسی میدان میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے اور کسی بھی شعبے میں انہیں روکنا درست نہیں۔

غزہ میں جاری انسانی المیے پر گفتگو کرتے ہوئے آیت اللہ رمضانی نے کہا: آج فلسطین میں تقریباً 60 ہزار بے گناہ لوگ، جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں، شہید ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود بین الاقوامی ادارے خاموش ہیں، حتیٰ کہ جو لوگ انسانی امداد پہنچانا چاہتے ہیں انہیں بھی روکا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ان اداروں کی خاموشی دراصل درندگی کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ ایسی بے حسی کسی بھی منطق سے قابلِ دفاع نہیں۔ملاقات کے اختتام پر سلیمانیہ کے طبی وفد کے نمائندے نے آیت اللہ رمضانی اور اہلبیتؑ عالمی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عراق میں صحت، تعلیم اور دینی رہنمائی کے شعبوں میں مسلسل تعاون جاری رکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ایرانی قوم نے اسرائیلی-امریکی جارحیت کے خلاف جو ثابت قدمی دکھائی ہے، اس نے پوری مسلم دنیا کے لیے فخر کا باعث بنائی ہے۔وفد نے کرکوک صوبے میں اہلبیتؑ (ع) عالمی اسمبلی کی ایک شاخ قائم کرنے کی بھی درخواست پیش کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha