اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے سرینگر میں تجارتی شعور کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ورکشاپ سے انجمن کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقای سید ہادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجارت سنتِ رسول ﷺ ہے اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ایمانداری، دیانت اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ تجارت کے میدان میں قدم رکھیں۔
اس موقع پر سرینگر کے معروف تاجروں نے بھی اپنے تجربات حاضرین کے ساتھ شیئر کیے اور نوجوانوں کو موجودہ دور میں تجارت کے جدید تقاضوں سے آگاہ کیا۔
ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے انجمن شرعی شیعیان کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اس طرح کے مزید پروگراموں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ